الیکشن جیت کر حلقے کو مثالی بنا دینگے: راشد سندھو

لاہور (خبر نگار) الیکشن جیت کر حلقہ کو مثال بنا دینگے ان خیالات کا اہظار کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 8 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کونسلر چودھری راشد حسین سندھو نے کارنر میٹنگز سے خطاب کے دوران کیا راشد سندھو نے مزید کہا کہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی کبھی کسی کے ساتھ دھوکہ، فراڈ نہیں کیا اس موقع پر مختلف برادریوں کے سینکڑوں افراد نے راشد سندھو کی حمایت کا اعلان کیا۔