الیکشن کمشن کے زیراہتمام گریڈ 18 کے 29 افسروں کی ٹریننگ کا آغاز
لاہور (خبر نگار) چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے گریڈ 18 کے 29 افسران کی 6 ہفتوں پر محیط ساتویں بیج کی ٹریننگ کا آغاز فیڈرل الیکشن اکیڈمی اسلام آباد کر دیا گیا۔ افسران کو لیگل فریم ورک‘ حلقہ بندی‘ جینڈر اور الیکشن کے اہم امور پر ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ افسران کو کورس میں الیکشن قوانین (الیکشن ایکٹ 2017ئ) سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ کورس کا افتتاح سیکرٹری الیکشن کمشن آف پاکستان بابر یعقوب فتح محمد نے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمشن نے بتایا کہ عام انتخابات 2018ءکی تیاری کے سلسلے میں یہ سال انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ 2018ءکا الیکشن نئے الیکشن قوانین (الیکشن ایکٹ 2017ئ) کے تحت ہوگا ۔