سماجی‘ سیاسی‘ معاشی میدان میں ہندو برادری کا کردار لائق تحسین ہے: خلیل طاہر
لاہور (خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے دنیا بھر کی ہندو برادری بالخصوص پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ایک جا ری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے مسلمان ، سکھ، ہندو ، مسیح ، پارسی سمیت تمام مذاہب کے لوگ اس ملک کے شہری ہیںاور آئین پاکستان کے تحت پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔دیوالی کا تہواراتحاد اور یکجہتی کیساتھ خدمت کا احساس بیدار کرتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے سماجی، معاشی اور سیاسی میدان میں ہندو برادری کا کردار قابل تحسین ہے۔