عوامی تحریک، ق لیگ میں اختلافات، پرویز الٰہی جلسہ میں نہ آئے، آج طاہرالقادری سے ملاقات کا امکان
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) عوامی تحریک اور ق لیگ کی قیادت کے درمیان پیدا ہونیوالے اختلافات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ جلسہ گاہ میں تصاویر لگائے جانے کے معاملے پر دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کے نتیجے میں مینار پاکستان پر ہونیوالے جلسے میں (ق) لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی شریک نہیں ہوئے۔ چودھری شجاعت حسین سے (ق) لیگ کی نمائندگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ (ق) لیگ کی جانب سے جلسہ گاہ میں طاہرالقادری کے ساتھ چودھری برادران کی تصاویر لگانے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس پر رات تک عوامی تحریک کی جانب سے رضامندی ظاہر کی جا رہی تھی۔ تاہم صبح تصاویر لگانے سے انکار کر دیا گیا جس کے بعد پرویزالٰہی نے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھر چودھری شجاعت حسین نے اختلافات کی تصدیق کی ہے۔ ٹیلی فونک رابطے میں شجاعت حسین نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو یقین دہانی کروائی کہ انکے کوئی اختلافات نہیں اور جب آپ لاہور میں داخل ہونگے تو میں آپ کا استقبال کروں گا لیکن جب طاہر القادری ٹھوکر نیاز بیگ پہنچے تو وہاں پر چودھری شجاعت حسین سمیت (ق) لیگ کا کوئی عہدیدار موجود نہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ہمارے اور (ق) لیگ کی قیادت کے درمیان کوئی اختلاف نہیں اور دونوں جماعتوں کی قیادت کے دوران تعلقات پہلے دن جیسے ہیں۔ ق لیگ اور عوامی تحریک کی قیادت میں اختلافات کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ افواہیں پھیلا کر کوئی غلط فہمیاں پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ طاہرالقادری نے آئندہ کی حکمت عملی کیلئے اتحادیوں کا اجلاس کل منگل کو طلب کر لیا جبکہ آج لاہور میں ملاقاتیں کرینگے۔ (ق) لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری نے اتحادی جماعتوں کاا جلاس احتجاجی دھرنے میں طلب کیا ہے جس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائیگی۔
طاہر القادری کے صاحبزادے منظر عام پر آگئےحسن اور حسےن کی مےنار پاکستان پر جلسے مےں شرکت
لاہور (آئی اےن پی) عوامی تحر ےک کے قائد طاہر القادری کے صاحبزادوں حسن اور حسےن محی الدےن کی بھی مےنار پاکستان کے جلسے مےں شرکت جبکہ کارکن دونوں کے ساتھ تصوےر بنواتے رہے۔ عوامی تحر ےک کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کے دونوں صاحبزادوں سمےت انکی فےملی کے دےگر افراد بھی مےنار پاکستان کے جلسے مےں شر ےک ہوئے۔
طاہر القادری/ بیٹے