عوامی تحریک کے جلسہ میں کارکن لڑ پڑے کرسیاں چل گئیں، داتا دربار کے قریب لیگی کارکنوں سے لڑائی، 3 زخمی، کھانے کی تقسیم پر بھی جھگڑا
لاہور (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) داتا دربار کے سامنے ”گو نواز گو“ کے نعرے لگانیوالے عوامی تحریک کے کارکنوں اور مسلم لیگ (ن) کے متوالوں میں ہاتھا پائی ہوگئی، عوامی تحریک کے 3 کارکن معمولی زخمی ہوگئے۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکن ”گو قادری گو“ اور ”گو عمران گو“ کے نعرے لگاتے رہے۔ علاوہ ازیں عوامی تحریک اور مجلس وحدت المسلمین کے کارکن کھانے کی تقسیم کے دوران آپس میں لڑ پڑے جبکہ ایکدوسرے کو ”بھوکے“ کا طعنہ دیتے رہے۔ ادھر عوامی تحریک کے جلسہ سے کارکن آپس میں الجھ پڑے اور گتھم گتھا ہوگئے ایک دوسرے پر کرسیاں چلا دیں۔
لڑائی