چڑیا گھر کے 9 سو سے زائد پرندوں ، جانوروں کو سردی سے بچانے کیلئے اقدامات شروع
لاہور(سپورٹس رپورٹر) موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور چڑیا گھر کے 9 سو سے زائد جانوروں اور پرندوں کو موسم سرما میں سردی سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ جانواروں کو پرندوں کی موسم کی مناسب سے کھانے پینے کی اشیا فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے پنجروں کا مناسب ٹمپریچر رکھنے کے لیے پلان تیار کر لیا ہے۔ لاہور چڑیا گھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر مدثر حسن نے بتایا کہ ابھی موجودہ موسم اتنا ٹھنڈا ن ہیں ہوا ہے اس کے باوجود جانوروں اور پرندوں کی سرد موسم میں حفاظت کے لیے اقدامات شروع کر دیئے ہیں اس سلسلہ میں ایک چارٹ بنایا گیا ہے جس کے مطابق جانوروں اور پرندوں کو سردی کے موسم میں ان کی ضروریات کے مطابق خوراک اور دیگر اشیا فراہم کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور چڑیا گھر میں اس وقت 9 سو سے زائد جانوروں اور پرندوں کی تعداد ہے جس کو سردی سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں ابھی اتنی سردی نہیں ہے تاہم سردی کے زیادہ ہوتے ہی بڑے جانوروں کے پنجروں میں پرالی کے ساتھ ساتھ انہیں خشک چارہ دیا جائے گا، جبکہ پندروں کے لیے سردی کے خشک میوہ جات کی مقدار میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شیروں کو سردی کے موسم میں مچھلی کے کیپسول کے علاوہ ایسی خوراک دی جائے گی جس سے انہیں سردی کے بچایا جا سکے۔ بعض ایسے بھی جانور ہیں جن میں سانپ بھی شامل ہیں کو زیادہ سردی لگتی ہے ان کے پنجروں میں گیس ہیٹرز کا بھی بندوبست کیا جائے گا ۔