ری ویمپنگ مرحلہ مکمل ہونے سے ہیلتھ سیکٹر میں انقلابی تبدیلیاں آئینگی: عمران نذیر
لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرخواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پنجاب کے تحصیل اور ضلعی ہسپتالوں میں ری ویمپنگ کا مرحلہ مکمل ہونے پر ہیلتھ سیکٹر میں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ ڈ ی ایچ کیوز میں سی ٹی سکین مشینوں کی انسٹالیشن شروع ہو چکی ہے پہلے مرحلہ میں قصور، میانوالی،بھکر،لیہ اور وہاڑی ان پانچ اضلاع میں سی ٹی سکین مشینیں پہنچ چکی ہیں جبکہ آئندہ ماہ کے آخر تک 20سے زائد ہسپتالوں میں سٹی سکین مشینیں انسٹال ہو جائیں گی۔انہوں نے یہ بات آج صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہی۔