اسلام آباد دھرنے والوں کے مطالبات تسلیم کئے جائیں: لیاقت بلوچ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان میں سے تعلق رکھنے والے20افراد کی ٹارگٹ کلنگ انتہائی تشویش ناک اورقابل مذمت ہے۔ بلوچستان میں دہشتگردی کی تازہ لہر کی پشت پر بھارت ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ اسلام آباد میں دھرنا کے شرکاء کو تشدد اور ریاستی طاقت سے ہٹانے کی بجائے حکومت نتیجہ خیز مذاکرات کرے ، حافظ محمد ادریس نے کہاہے کہ پاکستان کا ازلی دشمن سال بھر میں تیرہ سو سے زائد مرتبہ لائن آف کنٹرول اور سرحدی حدود کی خلاف ورزی کر چکاہے ۔ میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ چند دنوں میں تربت بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے20افراد کی ٹارگٹ کلنگ انتہائی تشویش ناک اورقابل مذمت ہے۔