ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کی نشستیں فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن
لاہور(نیوزرپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (واء ڈی اے ) پاکستان نے وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی نشستیں میرٹ سے ہٹ کر لاکھوں روپے میں فروخت کرنے والے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے خلاف نیب اور ایف آئی اے کو کاروائی کا حکم دے. وائی ڈی اے پاکستان کے سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کہا کہ بعض پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالج ڈونیشن کے نام پر والدین سے 25 سے 28 لاکھ روپے وصول کر رہیں۔