ٹریفک حادثات اور کار کھائی میں گرنے سے خواتین، بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق 17 زخمی ہو گئے
لاہور/ مریدکے/ مری/ ملتان/ گوجرانوالہ/ تتلے عالی/ فیروزوالہ (خبرنگار+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) ٹریفک حادثات اور کار کھائی میں گرنے سے خواتین، بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق 17 زخمی ہو گئے۔ سڑک کنارے کھڑے ٹرالر کے ساتھ متعدد گاڑیاں ٹکرانے سے چھ مسافر موقع پر جاں بحق آٹھ شد ید زخمی ہو گئے جنہیں مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے ابتدائی امداد کے بعد لاہور منتقل کر دیا گیا۔ چار شدید زخمیوں کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز گوجرانوالہ سے لاہو ر جانیوالے ایک ہی خاندان کیری ڈبہ میں سوار افراد جب جی ٹی روڈ شامکے کے قریب پہنچے تو تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گا ڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے جا ٹکرائے۔ اس دوران ان کے پیچھے آنیوالی ایک اور کار اور موٹر سائیکل رکشہ بھی کیری ڈبہ کے ساتھ زوردار دھماکے سے جا ٹکرایا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی گاڑیاں فوری موقع پر پہنچ گئیں۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ کیری ڈبہ کے افراد طبی امداد ملنے سے قبل ہی جاں بحق ہو گئے جن میں دو خواتین ثریا بی بی، آمنہ بی بی اور محمد ریاض اور اسامہ شامل ہیں جبکہ زخمی مسافروں کو ریسکیو 1122 کے عملہ نے شدید زخمی حالت میں مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا جہاں سے ابتدائی طبی امدادکے بعد آٹھ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاہور میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں راوی ریان کی رہائشی شریفاں بی بی اور ایک نامعلوم نوجوان بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہو گئے۔ کیری ڈبہ میں سوار ایک نیا شادی شدہ نوجوان جوڑا اسد اور اسکی بیوی آمنہ تھی جو جوانی میں ہی اسد سے بچھڑ گئی جبکہ اسد، ندیم، رشید، فریاد، اکرم اور کرامت وغیرہ زخمیوں میں شامل ہیں۔ بنگارہ کے علاقے میں کار کھائی میں جا گری جس سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔ ادھر ملتان میں شیرشاہ ٹول پلازہ پر ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے جن کو نشترہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں3 افرادکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کالا شاہ کاکو کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی او تعزیت کا راظہار کیا۔ وزیر اعلی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ علاوہ ازیں ٹرےفک حادثات کے دوران مےٹرک کے طالب علم سمےت تےن افراد جاں بحق جبکہ متعدد شدےد زخمی ہو گئے۔ تفصےلات کے مطابق بڈھا گورائےہ کے مےٹرک کا طالبعلم عمےر، اےوب، اکرم اور علی پےٹر رکشہ مےں سوار ہو کر شہر آ رہے تھے کہ ہرپوکی چوک مےں انکے رکشہ اور کےری ڈبہ مےں تےز رفتاری کے باعث تصادم ہو گےا جسکے نتےجے مےں چاروں افراد شدےد زخمی ہو گئے جنہےں تشوےشناک حالت مےں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کےا جا رہا تھا کہ راستے مےں عمےر، اےوب اور اکرم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے جبکہ علی کو ہسپتال مےں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، ٹرےفک کے دےگر حادثات کا شکار ہونےوالوں مےں سکندر، عامر، حنےف، سلطان، بشارت، عمار اور عدنان و غےرہ شامل ہےں۔
حادثات