ہائیکورٹ نے گلوبٹ کی درخواست ضمانت اعتراض لگا کر واپس کر دی

ہائیکورٹ نے گلوبٹ کی درخواست ضمانت اعتراض لگا کر واپس کر دی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے گلو بٹ کی درخواست ضمانت اعتراض لگا کر واپس کر دی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے سزا یافتہ شاہد عزیز عرف گلو بٹ نے سزا کی معطلی اور ضمانت پر رہائی کے لئے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں حقائق کے برعکس سزا سنائی گئی، ان پر دہشت گردی کی دفعات کا اطلاق نہیں ہوتا جب کہ وہ اقدام قتل کے الزام میں بری ہو چکے ہیں، سزا کو معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے۔ رجسٹرار ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ درخواست ضمانت کے ساتھ مصدقہ نقول نہیں لگائی گئیں۔