ڈی پی اواٹک اے ساہیوال سمیت 8 پولیس افسروں کے تبادلے اور تقرر

لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے 8 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سپیشل برانچ لاہور ریجن محمد وقار عباسی اے آئی جی لیجسلیٹو بزنس سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور اے آئی جی لیجیسلیٹو بزنس سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور فیصل علی راجا کو ڈائریکٹر سپیشل برانچ پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد ندیم حسین کو ڈی پی او اٹک ایس ایس پی ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی گوجرانوالہ محمد ادریس احمد کو ڈی پی او ساہیوال سید خرم علی اے آئی جی انسپکشن سنٹرل پولیس آفس بٹالین کمانڈر ون پنجاب کانسٹیبلری پنجاب لاہور شوکت عباس کو ایس ایس پی سپیشل برانچ لاہور ریجن تقرری کے منتظر ایس پی محمد نعیم شاہد کو ایس ڈی پی او حرم گیٹ ملتان جبکہ محمد اشرف کو ایس ڈی پی او دہلی گیٹ ملتان تعینات کر دیا گیا۔