پنجاب حکومت کے افسروں کے تقرر و تبادلے

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے اسد الرحمان گیلانی کو نئی پیدا کی جانیوالی آسامی پر سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا۔ محمد شفیق ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اوقاف و مذہبی امور، پراونشل منیجمنٹ سروس میں نئے بھرتی ہونیوالے 13افسران کو اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ تعینات کیا گیا ہے۔ کیپٹن (ر) سعید لغاری اسسٹنٹ کمشنر یوٹی ملتان، بلاول ابڑو اسسٹنٹ کمشنر یوٹی اٹک، نورالعین قریشی گجرات، حمیرا ارشاد لاہور، رابعہ ریاست لاہور، کنول بتول راولپنڈی، شائستہ راولپنڈی، سحر حیات لاہور، بتول اسد رحیم یارخان، وسیم احمد راولپنڈی، ملیحہ جمیل سرگودھا اور نیلم سلطانہ راولپنڈی، کنول ناظمہ لاہور اور نوشین سرور کو اسسٹنٹ کمشنر زیر تربیت گوجرانوالہ لگایا گیا ہے۔