پاکستان آگہی پروگرام، مقامی سکول کی اساتذہ اور طالبات کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ، موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر

لاہور (خبر نگار) راوی گرلز کالج سنگھ پورہ جی ٹی روڈ کی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے پی آر ایکسز کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز، پی آر گرلز ہائی سکول اینڈ کالج مغلپورہ، حنان پبلک ماڈل سکول چائنہ سکیم، سید کڈز لائیسم جڑانوالہ روڈ برج اٹاری، الریاض سکول سسٹم کوٹ نور شاہ، مدرسہ حفظ القرآن المدینہ مسجد مین بازار موچی پورہ ٹا¶ن شپ، مدرسہ الرضا نعمانیہ متصل جامع نور ٹا¶ن شپ کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 650 تھی۔