لیپ ٹاپ کی تقسیم سے مدارس کے طلبہ کو نیا حوصلہ اور ولولہ ملے گا

لاہور (سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور میاں عطا محمد مانیکا نے کہا ہے کہ دینی مدارس کے قابل طلبہ میں لیپ ٹاپ کی تقسیم دینی مدارس کو جدید عصری رحجانات سے روشناس کرانے کی جانب حکومت پنجاب کا ایک اہم اور موثر اقدام ہے جس سے دینی مدارس کے طلباءکو نیا حوصلہ اور ولولہ ملے گا اور تعلیمی میدان میں سبقت لے جانے کے رحجان میں بھی اضافہ ہو گا۔ یہ بات انہوں نے مدرسہ جامعتہ الخیر جوہر ٹا¶ن کے طلباءمیں لیپ ٹاپ تقسیم کر نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا ہماری کوشش ہے کہ تمام مسالک کے مدارس میں مشترکہ نصاب تعلیم اور مشترکہ ترجمہ قرآن پڑھایا جائے۔ وفاق المدارس کے مرکزی سیکرٹری جنرل قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ ہمارے اکابرین و علماءکرام علامہ شبیر احمد عثمانی، مفتی محمد حسن، مفتی محمد شفیع، ظفر احمد عثمانی و دیگر علماءدیوبند نے قیام پاکستان میں اہم کردار ادا کیا۔ ہم اس وطن کے تحفظ اور بقا کے لیے اپنی جان قربان کرنا اپنے لئے سعادت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وفاق المدارس دنیا کا سب سے بڑا تعلیمی نیٹ ورک اور این جی او ہے جو اپنے 19 ہزار دینی مدارس کے 23 لاکھ طلباءو طالبات کو تعلیم، خوراک، رہائش اور میڈیکل سہولت مفت مہیا کر رہا ہے۔ تقریب سے متحدہ علماءبورڈ حکومت پنجاب کے چیئرمین مولانا حافظ فضل الرحیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے دینی مدارس کے طلباءو طالبات میں لیب ٹاپ تقسیم کرنا ان کی علم دوستی اور دین سے محبت کا عملی اظہار ہے۔