عمران خاں پنجاب پولیس پر تنقید کی بجائے خیبر پی کے کے اداروں پر توجہ دیں: زعیم قادری

عمران خاں پنجاب پولیس پر تنقید کی بجائے خیبر پی کے کے اداروں پر توجہ دیں: زعیم قادری

لاہور (خبر نگار) پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دیں۔ پنجاب پولیس کے خلاف بات کرتے ہوئے انہیں سوچنا چاہیے۔ عمران خان کے ٹویٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے سیدزعیم حسین قادری نے کہا کہ عمران خان دھرنے میں پولیس افسرو ںکو ”اوئے اوئے“ کہہ کر پکارتے رہے۔ عمران خان دوسروں پر تنقید کی بجائے خیبرپختونخواہ پولیس کی حالت زار پر توجہ دیں۔ دریں اثناءچوہدری پرویز الہی کے انٹرویوپرتبصرہ کرتے ہوئے سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ پرویز الہی کاشتکاروں کے نام پر جھوٹی سیاست چمکا رہے ہیں۔ حکومت پنجاب زرعی شعبہ میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔