سنی اتحاد کونسل آج ”یوم قومی اتحاد“ منائے گی

لاہور (سپیشل رپورٹر) سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محبوب صدیقی نے اعلان کیا ہے کہ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی ہدایت پر قوم کوتقسیم کرنے کی غیر ملکی سازشوں کے توڑ کیلئے جمعہ 20مارچ کو ملک گیر ”یوم قومی اتحاد“ منایا جائے گا۔