دہشت پھیلانے والے گروپوں کیخلاف بلاامتیاز آپریشن ضروری ہے: میاں مقصود احمد

لاہور (سپیشل رپورٹر) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ پورے ملک میں دہشت پھیلانے والے گروپوں کیخلاف بلا امتیاز آپریشن ضروری ہے دہشت گردی اور ناجائز اسلحہ کی عفریت نے پورے ملک کو اپنی لپٹ میں لیا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جرائم کی شرح پر قابوپانے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت پورے ملک میں بالا امتیاز آپریشن کرے اور عسکریت پسند ی کی حوصلہ شکنی کے لیے موثر اقدامات کرے۔