جماعت اسلامی نے زندہ جلائے جانے والے افراد کے حوالہ سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی

لاہور (سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے سانحہ یوحنا آباد واقعے میں زندہ جلائے جانے والے افراد کے حوالے سے قرار داد پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی۔ ڈاکٹر سید وسیم اختر کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سانحہ یوحنا آباد لاہورمیں جلائے جانے والے دو افراد کا خون کس کے سر پر ہے۔