وطن عزیز افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا: میاں محمد جمیل

لاہور (خصوصی نامہ نگار) وطن عزیز افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا، قوم یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید پاکستان کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کیا انہوں نے کہا کہ  اسلام دشمن قوتوں کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے ہر محب وطن شخص کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی سطح پر سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پالیسیاں نئے سرے سے تشکیل دینا ہونگی انہوں نے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ بچے بوڑھے جوان اور خواتین جذبہ حب الوطنی سے تمام سازشیں ناکام بنا دیں۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ تحریک دعوت  توحید کے کارکن اسلام اور پاکستان کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔