نظریاتی سمر سکول کا مقصد نئی نسل کو پاکستان کے بارے میں آگاہ کرنا ہے: ڈاکٹر رفیق

نظریاتی سمر سکول کا مقصد نئی نسل کو پاکستان کے بارے میں آگاہ کرنا ہے: ڈاکٹر رفیق

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریاتی سمر سکول کا مقصد نئی نسل کو پاکستان کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ دوقومی نظریہ کی بنیاد پر مسلمانان برصغیر نے قیام پاکستان کی تاریخ ساز جدوجہد میں حصہ لیا۔ان خیالات کااظہارتحریک پاکستان کے کارکن اور نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے ایوانِ کارکنان تحریک پاکستان‘ شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں جاری نظریاتی سمر سکول کے چوتھے روز’’ دوقومی نظریہ اورعالمی پس منظرمیں پاکستان کی شناخت‘‘ کے موضوع پرملٹی میڈیا کے ذریعے پریزینٹیشن کے دوران طلبہ و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ طلبہ وطالبات نے تلاوت کلام پاک ‘نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ پیش کیا۔پروگرام کی کمپیئرنگ کے فرائض عائشہ خالد نے انجام دیے۔پروگرام کے اختتام پر طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔