نظریاتی سمر سکول میں آج ’’مووی ڈے‘‘ ہو گا

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام موسمِ گرما کی تعطیلات  کے دوران ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ نظریاتی سمر سکول کے چودھویںسالانہ تعلیمی سیشن کے پانچویں روز آج جمعہ20جون کو’’مووی ڈے‘‘کی مناسبت سے طلبہ وطالبات کو تحریک پاکستان‘قائداعظمؒ ‘مادرملت محترمہ فاطمہ جناحؒ اوردیگر مشاہیرتحریک آزادی کی حیات وخدمات سے آگہی فراہم کرنے کیلئے دستاویزی فلمیں اور ٹیبلوز دکھائے جائیں گے۔ نظریاتی سمر سکول کا ماٹو ’’پاکستان سے پیار کرو‘‘ہے ۔ سکول کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ۔