موبائل نظریاتی یونٹس کے تعلیمی اداروں میں دو قومی نظریے پر لیکچرز

لاہور(خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے زیرِاہتمام موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے جامعہ محمدیہ بلال مسجد ٹیپو سلطان روڈ نیو مزنگ نیو کینٹ پبلک گرلزہائی سکول  ضرار شہید روڈ مدرسہ جامعہ فیضان القرآن جوہر ٹائون اور جامعہ عثمانیہ رضویہ‘ بند روڈ‘ سراج پورہ‘ میں دو قومی نظریے پر لیکچرز دیئے۔