مشرق وسطیٰ کے بدلتے حالات کا اصل ہدف پاکستان ہے: علامہ لدھیانوی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہاکہ مشرقی وسطیٰ کے بدلتے حالات کا اصل ٹارگٹ پاکستان ہے۔ شام ،عراق میں خانہ جنگی اور بھارت میں مودی حکومت کا قیام پاکستان کی سلامتی کے لیے کسی خطرہ سے خالی نہیں،وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے افراد کو بے آسرا چھوڑدیاگیا توملک دشمن قوتیں اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل میں استعمال کرسکتی ہے ۔فوج کو قبائلی علاقوں میں مزید الجھانے کے بجائے بھارت کی سرحدی حدود پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوںنے کہاکہ صیہونی طاقتیں  سب سے زیادہ خطرہ ایٹمی طاقت پاکستان کو تصور کرتی ہیں۔