ماڈل ٹاؤن واقعہ کے خلاف نعیمین ایسوسی ایشن آج یوم احتجاج منائے گی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ آج جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں نعیمین ایسوسی ایشن کی کال پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کیخلاف یوم احتجاج منایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر قانون رانا ثناء کا وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آپریشن کے حوالے سے لاعلم رکھنا معنی خیز ہے۔ پنجاب حکومت اگر اپنی سیاسی بقا چاہتی ہے تو سانحہ میں ملوث ملزمان کو نشان عبرت بنائے۔