ق لیگ نے سانحہ لاہور پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی، وزیراعلیٰ، وزیر قانون سے مستعفی ہونیکا مطالبہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ق لیگ نے سانحہ لاہور پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی جس میں کہا گیا ہے کہ  سانحہ لاہور جس میں دو خواتین سمیت 12 افراد جاں بحق اور درجنوں بے گناہ نہتے شہری زخمی ہوئے، انتہائی قابل مذمت ہے۔ یہ ایوان منہاج القرآن سیکرٹریٹ پر فائرنگ کرنے والے اہلکاروں اور احکامات جاری کرنے والے افسروں اور پس پردہ گھنائونا کھیل کھیلنے والے تمام ذمہ داروں کیخلاف قتل کی ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ نیز یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے مجرمانہ غفلت برتنے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرقانون فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔