غازی ممتاز قادری کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تحریک صراط مستقیم آج یوم تحفظ ناموس رسالتؐ منائے گی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) غازی ممتاز حسین قادری کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آج 20 جون جمعہ کو تحریکِ صراط مستقیم ن کے زیراہتمام ملک گیر یوم تحفظ ناموس رسالتؐ کے طور پر منایا جائے گا۔ لاہور پریس کلب کے باہر سہ پہر 4:00بجے احتجاجی مظاہرہ ہو گا جس کی قیادت حافظ خادم حسین رضوی کریں گے۔