عوامی تحریک سے اتحاد کا امکان نہیں: عمران اتحاد خارج از امکان نہیں: شاہ محمود تحریک انصاف کی قیادت کی آرا میں اختلاف

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے درمیان اتحاد کے بارے میں تحریک انصاف کی قیادت کی آرا میں اختلاف ہے۔ چیئرمین عمران خان نے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ عوامی تحریک سے سیاسی اتحاد کا کوئی امکان نہیں جبکہ پارٹی کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعرات ہی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ طاہر القادری کی وطن واپسی پر ان سے جاری قیادت کی ملاقات ہوئی دونوں جماعتوں میں اتحاد خارج از امکان نہیں۔ تاہم یہ فیصلہ آنے والے دنوں میں سیاسی حالات دیکھ کر کیا جائے گا۔