ضلعی عدلیہ کے 121 ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ضلعی عدلیہ کے 121 ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری دیئے۔ رجسٹرار محبوب قادر شاہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق05 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں، 32 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں،32 سینئر سول ججوں اور52 سول ججوں کے تبادلے کئے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں میں مشتاق احمد تارڑ کو حافظ آباد سے چکوال، محمد سلیم کو لودھراں سے حافظ آباد، محمد حفیظ اللہ خان کو ساہیوال سے لاہور، طاہر صابر کو چکوال سے ساہیوال اور مظہر حسین چوہدری، جج بنکنگ کورٹ نمبر1، راولپنڈی کو لودھراں تعینات کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن ججوں میںمحمد کلیم خان، ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے ایڈیشنل رجسٹرار (G&S )لاہور ہائی کورٹ، لاہور، عابد رضوان عابد کو راولپنڈی سے ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ،  شفقت اللہ خان کو خوشاب سے لاہور،  خالد سعید وٹو کو لاہور سے جہلم، محمد یاسر ندیم رزاق کو خانیوال سے لاہور،  ملک شفیق احمدکو ساہیوال سے لاہور،  محمد اجمل خان راجہ کو سرگودھا سے لاہور، محمد شیر عباس کو لاہور سے شیخوپورہ۔  سینئر سول ججوں میں  خضر حیات کو لاہور سے منڈی بہائوالدین، گل عباس کو لاہور  سے خوشاب،  غلام شبیر  محمد نعیم کو لاہور سے قصور، میاں جاوید اکرم کو قصور سے لاہور، ساحر اسلام کو گوجرانوالہ سے لاہور، شوکت جاوید خان، لاہور ماڈل ٹائون سے ساہیوال  تبدیل کی گیا ہے۔ جبکہ سول جج   مس توقیر فاطمہ کو فیصل آباد سے لاہور،  مس نبیلہ جعفری سیدہ کو چکوال سے لاہور،  شمائلہ شیخ کو چیچہ وطنی سے لاہور،  طلعت وحید کو لاہور سے فیصل آباد،  شبانہ ساہی کو لاہو رسے بھلوال، نازیہ راشد بہالپور سے لاہور تعینات کیا گیا ہے۔