سول افسر مسائل کے حل کیلئے عوام کی توقعات پر پورا اتریں: گورنر سرور

لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنر پنجاب   چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ گڈگورننس کا اصل مقصد درحقیقت عوام کا سول افسران پر اعتماد ہے اور سول افسران کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ عوام کے مسائل اور ان کے حل کے لیے ان کی توقعات پر پورا اتریں۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سروس اکیڈمی میں اعلیٰ سول افسران کے 41ویں کامن ٹریننگ پروگرام کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمیں نہ صرف سسٹم کو بہتر کرنا ہو گا بلکہ سٹیٹس کو کا بھی خاتمہ کرنا ہو گا۔ انہو ںنے کہا کہ  اداروں کو مستحکم کرنا ہو گا ، کرپشن کا خاتمہ کرنا ہو گا اور ہر سطح پر میرٹ کو یقینی بنانا ہو گا۔  تقریب سے سول سروسز اکیڈمی کی ڈائریکٹر جنرل عارفہ صبوحی اور نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے ریکٹر اسماعیل قریشی نے بھی خطاب کیا ۔
گورنر سرور