سانحہ لاہور دہشتگردوں کیخلاف آپریشن سبوتاژ کرنیکی سازش ہے: ثروت قادری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سانحہ لاہور دہشت گردوں کیخلاف فوجی آپریشن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے کالعدم تنظیموں کو خوش کرنے کیلئے منہاج القرآن پر چڑھائی کی گئی آپریشن مکمل کئے بغیر حکومت کسی صورت پاک فوج کو واپس نہ بلائے صوفیاء کے ماننے والے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن  کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں ہر مسجد، مدرسے اور خانقاہ  سے پاک فوج کے حق میں آواز اٹھائیں گے۔