رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھ یاتری کل پاکستان آئیں گے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دیگر ممالک سے سینکڑوں سکھ یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے کل (ہفتہ) 21 جون کو پاکستان پہنچیں گے جہاں پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے اعلیٰ افسران انکا استقبال کریں گے۔  بورڈ کے ترجمان عامر حسین ہاشمی نے بتایا کہ طے شدہ شیڈول کے مطابق سکھ یاتری 21جون کو واہگہ بارڈرسے کلیئرنس کے بعد خصوصی ٹرین کے ذریعے گوردواروہ جنم استھان ننکانہ جائیں گے اور اسکے بعد گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد روانہ ہو جائیں گے۔