صدر ممنون کی بیٹی‘ داماد اور بچوں کا لاہور چڑیا گھر کا دورہ مہمان وفد نے انتظامات تسلی بخش قرار دے دیئے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) صدر مملکت ممنون حسین کی بیٹی، داماد اور انکے بچوں سمیت قریبی رشتہ داروں کے 9 افراد نے گذشتہ روز لاہور چڑیا گھر کی سیر کی۔ اس موقع پر مہمانوں کو لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی۔ لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر حسن علی سکھیرا نے مہمانوں کو جانوروں اور پرندوں کے بارے میں بتایا۔ مہمان وفد نے لاہور چڑیا گھر کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے بتایا کہ جانوروں سمیت پرندوں کی اقسام یہاں دیکھنے کو ملی ہیں وہ کراچی چڑیا گھر میں موجود نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی واپسی پر وہاں کے چڑیا گھر کی انتظامیہ کو مشورہ دینگے کہ وہ لاہور چڑیا گھر کا بھی دورہ کریں۔