مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری، سب سے زیادہ خانپور میں 46 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ گذشتہ روز بھی سندھ، جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں جبکہ فیصل آباد، سرگودھا، کراچی، مالاکنڈ، ہزارہ، سبی ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خانپور میں 46ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران سندھ، مشرقی بلوچستان ،جنوبی پنجاب ،خیبرپی کے، فاٹا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔