الیکشن 2018: مریم نواز کا لاہور سمیت دیگر شہروں کے قومی‘ صوبائی حلقوں سے انتخاب لڑنے کی تجو یز پر غور
لاہور (خصوصی رپورٹر) مریم نواز 2018ء کے عام انتخابات میں لاہور سمیت متعدد دیگر شہروں سے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن لڑنے کی تجویز پر غور کررہی ہیں۔ انہیں لاہور کے حلقہ این اے 120 سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کیلئے پی پی 140 سے الیکشن لڑایا جائے گا جبکہ ان کیلئے لاہور کے کسی بھی حلقے سے انتخاب لڑنے کیلئے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ اسلام آباد اور سرگودھا والے بھی مریم نواز کو اپنے شہروں سے الیکشن لڑانے کے خواہاں ہیں۔