ایس ایم ظفر نے سیاست کو خیر با د کہہ دیا‘ شجاعت سے ملاقات میں فیصلہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) فیلڈ مارشل ایوب خان کی کابینہ کے وزیر قانون اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل ایس ایم ظفر نے عملی سیاست سے کنارہ کش ہونے کا اعلان کردیا۔ البتہ پارٹی سیاست سے بالاتر ہوکر ملکی حالات پر اپنی رائے دیتے رہیں گے۔ گزشتہ روز انہوں نے سیاست سے کنارہ کش ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا انہوں نے ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین کو اطلاع دے دی تھی کہ ’’میں سیاست کو خیرباد کہہ رہا ہوں‘‘۔ بعد ازاں چودھری شجاعت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں اپنے فیصلے کی وجوہات بیان کیں۔