پاکستان امریکی کالونی نہیں اسلام کا قلعہ ہے: ڈاکٹر اشرف آصف جلالی
لاہور(سیف اللہ سپرا)تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ پاکستان امریکہ کی کا لونی نہیں اسلام کا قلعہ ہے ۔ یہودو نصاریٰ کی دوستی اور ان پر رشک کرنا خیر الامت کو زیب نہیں دیتا۔جس امت کے پاس حرمین شریفین جیسے مراکز عقیدت موجود ہوں اسے واشنگٹن جیسے شہروں کی طرف دیکھنے کی حاجت نہیں ۔ہم امریکہ کے کہنے پر اپنے قومی نصاب تعلیم میں قرآن اور اسلام مخالف باتیں ہرگزشامل نہیں کر سکتے بصورت دیگر لاکھوں اساتذہ اور کروڑوں بچوں کا ایمان داؤ پہ لگ جائے گا۔ اسلام دشمن قوتیں سن لیں 2017 کا سال ان شاء اللہ تعالیٰ غلبہ اسلام کا سال ہو گا۔ برما،شام ،کشمیر،فلسطین اور دیگر علاقوں میں مسلمانوں کے قتل پرا قوام متحدہ کی اندھی، بہری اور گونگی سلامتی کونسل اپنی افادیت کھو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان وقت میںگفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری اپنے زور بازو سے آزادی کی انتھک داستان رقم کر رہے ہیں ۔ 295C قانون ناموس رسالت کے خلاف سازشی عناصر ذلت و رسوائی کے انجام کو پہنچیں گے۔