چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری کیلئے میرٹ اور شفافیت کو بنیاد بنایا جائے گا: احسن اقبال

چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری کیلئے میرٹ اور شفافیت کو بنیاد بنایا جائے گا: احسن اقبال

لاہور (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیئرمین ایچ ای سی کا عہدہ پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے اہم ترین عہدہ ہے۔ اس کیلئے میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر بہترین شخصیت کا چناﺅ کیا جائے گا۔ اندرون ملک اور بیرون ملک مایہ ناز اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں کارکردگی کے حامل افراد کی نشاندہی کیلئے قوم سے مدد چاہتے ہیں۔ پاکستان کو ترقی دینے کیلئے اعلیٰ تعلیم کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ بہترین فرد کے چناﺅ کیلئے 22 جنوری تک نامزدگیں وصول کی جا رہی ہیں جن کے ساتھ 2000 الفاظ پر مبنی امیدوار کے اعلیٰ تعلیم پر ویژن کا مضمون شامل ہونا چاہئے۔