پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن فروغ تعلیم پر ساڑھے سات ارب روپے خرچ کر رہی ہے: راجہ انور

لاہور (خصوصی رپورٹر) چیئرمین ایجوکیشن فاﺅنڈیشن راجہ انور نے کہا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن مستحق اور بے وسیلہ گھرانوں میں سکول ایجوکیشن عام کرنے پر ساڑھے سات ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔ اس رقم سے 14 سے زائد انتہائی مستحق طلبا و طالبات کو ان کے گھروں کے نزدیک پارٹنر سکولوں میں مفت اور معیاری تعلیم کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ ان طالب علموں کی ماہاسنہ فیس اور نصابی کتب پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن مہیا کرتی ہے۔