غیر ملکی سرمایہ کاری سے ہی ملک ترقی کرسکتا ہے: شیخ انوارالحق

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن پنجاب کے سابق سینئر نائب صدر و سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے دوست ممالک کو سرمایہ کاری کرنی چاہئے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاری سے ہی ہمارے معاشی حالات بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی، ایران، چین اور دیگر دوست ممالک پاکستان کی معیشت کو سنبھالا دینے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ تجارتی وفود کے تبادلے معاشی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔