شکیل آفریدی قومی مجرم ہے، اسکے بدلے عافیہ کی رہائی کی بات نہیں کی: فوزیہ صدیقی

شکیل آفریدی قومی مجرم ہے، اسکے بدلے عافیہ کی رہائی کی بات نہیں کی: فوزیہ صدیقی

لاہور (آئی این پی) فوزیہ صدیقی نے کہا شکیل آفریدی قومی مجرم ہے ہم نے کبھی اس کے بدلے عافیہ کی رہائی کی بات نہیں کی، حکمران ڈالروں کی بندش کے خوف سے امریکہ کے عافیہ پر مظالم پر خاموش ہیں مارچ میں عافیہ کی رہائی کے لئے دنیا بھر میں تحریک کے لئے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فوزیہ صدیقی نے کہا نواز شریف کی حکومت کو سات ماہ سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے لیکن ان کی بہن کی رہائی کے لئے کوئی اقدام سامنے نہیں آیا بلکہ حکمران امریکہ کی ناراضگی کے خوف سے ڈرتے ہیں۔
فوزیہ صدیقی