حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی، عوام کہاں جائیں: منظور وٹو

 حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی، عوام کہاں جائیں: منظور وٹو

لاہور (خصوصی رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور حکمران عوام کو صرف تسلیاں دینے میں مصروف ہیں، امن و امان کی انتہائی مخدوش صورت حال نے ہر فرد کو پریشان کر دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی عوام کہاں جائیں اور کیا کریں؟  پیپلز پارٹی ہر فورم پر مہنگائی، بے روزگاری اور دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کر کے حکمرانوں کی توجہ اس طرف دلاتی رہتی ہے، انہوں نے کہا کہ قومی اثاثوں کی نجکاری کسی صورت میں عوامی مفاد میں نہیں اس سے بیروزگاری ہونے سے مزید جرائم میں اضافہ ہو گا، انہوں نے کہا کہ حکومت ناکام سکیموں پر اربوں روپے خرچ کرنے کی بجائے ان اداروں کی بحالی کیلئے اقدامات کرے۔