جیالے پیپلز پارٹی کے حقیقی وارث، انٹرنیٹ پر پارٹیاں نہیں چلائی جاتیں: صفدر عباسی

لاہور (این این آئی) جیالے ہی پیپلز پارٹی کے حقیقی وارث ہیں۔ ایک انٹرویو میں صفدر عباسی نے کہا جہاں تک پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز بنانے کا سوال ہے تو یہ ان کارکنوںکو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جو ناراض ہو کر گھروں میں بیٹھ گئے تھے۔ انٹر نیٹ پر بیٹھ کر سیاسی پارٹیاںنہیں چلائی جاتیں۔ پیپلز پارٹی آج بھی عوام کی مقبول ترین جماعت ہے۔کارکنوںکو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی جدوجہد شروع کر رکھی ہے، بڑے بڑے دعوے کرنے والوں کو جلد خوشخبری دیں گے۔
صفدر عباسی