تقریبات جشن عید میلاد النبی، ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں آج کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ کے درمیان تقریری مقابلہ ہوگا

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظم میں تقریبات جشن عید میلادالنبی کے سلسلے میں آج سوموار 20 جنوری کو دس بجے صبح کالجز/ یونیورسٹیز کے طلبا و طالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ”تیرے آنے سے رونق آگئی گلزار ہستی میں“ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ مقابلے کا اہتمام نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔