تعلیم یافتہ معاشرہ ہی ملک سے فاسد نظام کا خاتمہ کرسکتا ہے: ناصر عباس جعفری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے فیروز پور روڈ لاہور میں المصطفیٰ اسلامک یونیورسٹی اینڈایجوکیشنل ولیج کا سنگِ بنیاد اور تعمیراتی پروجیکٹ کا افتتاح گزشتہ روز کردیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ المصطفیٰ اسلامک یونیورسٹی علاقے کی ترقی اور تعلیمی معیار کو بہتربنانے کی جانب ایک اچھا قدم اور نیک کاوش ہے۔ تعلیم یافتہ معاشرہ ہی ملک سے فاسد نظام کا خاتمہ کرسکتی ہے۔