اسحاق ڈار سے بڑا جھوٹا کوئی نہیں: شیخ رشید

 اسحاق ڈار سے بڑا جھوٹا کوئی نہیں: شیخ رشید

لاہور (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف سے جمہوری نظام کو شدید خطرات لاحق ہیں ، اسحاق ڈار سے بڑا جھوٹا منشی دنیا میں کوئی پیدا نہیں ہوا ۔حکمرانوں کی غیرت کے امتحان کا وقت آ پہنچا ہے دیکھتے ہیں کہ انہیں اپنے ڈالر عزیز ہیں یا ملکی و قومی غیرت کیونکہ شکیل آفریدی جیسے غدار کی ڈالروں کے عوض رہائی چند ٹکوں کے لئے پوری مسلم قوم کی غیرت نیلام کرنے کے مترادف ہے ہری پور کے عوام غیرت و حمیت کا ثبوت دیتے ہوئے 23 جنوری کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار اکبر ایوب خان کو کامیاب کروا کر ملک کو چوروں لٹیروں اور دغابازوں سے نجات دلائیں۔ وہ ہری پور میں انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔
شیخ رشید