چھوٹے سے بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کو ریفر کرنے کے لئے سسٹم تشکیل دیاجارہا ہے : عمران نذیر
لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ چھوٹے ہسپتالوں سے بڑے ہسپتالو ںکی طرف مریضوں کو ریفر کرنے کے لئے باقاعدہ ریفرل سسٹم تشکیل دیاجارہاہے اور وزیراعلی کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام ایک مربوط ایمبولینس سروس کا آغاز کردیاگیاہے تاکہ ضرورت پڑنے پر تشویشناک حالت کے مریضوں کوٹیچنگ ہسپتال منتقل کرنے میں دشواری پیش نہ آئے -انہو ںنے یہ بات ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی -انہو ںنے کہاکہ ضلع کی سطح پر ایمبولینسز کا پول بنایاگیاہے۔