لاہور: پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر جائیدادیں سیل کرنے کے نوٹس

لاہور( نامہ نگار) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے دفتر سمیت متعدد سکولوں اور ہوٹلوں کی جائیدایں سیل کرنے کے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے ۔محکمہ حکام نے گزشتہ روز درجنوں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کی جائیدادیں سیل کر دیں۔ ریجن اے کے ڈائریکٹر راﺅ شکیل الرحمن کی ہدایت پر ای ٹی او قمر فاروق، عمران اسلم اور اے ای ٹی او ملک محمد اسلم وغیرہ کی سربراہی میں محکمہ کی ٹیموں نے گزشتہ روز لاکھوں روپے نادہندگان سے ریکوری کی۔محکمہ نے گارڈن ٹاﺅن میں پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کو 1لاکھ 25ہزار روپے ایجوکیٹر سکول کو 1 لاکھ40ہزار روپے، ڈیٹنل ہسپتال کے ڈاکٹر یاسر کو 1لاکھ35ہزار روپے بلیو فلیم ریسٹورنٹ کو ڈیڑھ لاکھ روپے اور دیگر ٹیکس نادہندگان کو جائیداد سیل کرنے کے نوٹس دے دئیے گئے ہیں۔متعدد مقامات پر محکمہ کی ٹیموں نے 7نادہندگان کو گھروں سے اٹھا لیا اور ٹیکس ادائیگی یا پھر ٹیکس کی قسط ادا کرنے پر ان کو چھوڑا گیا۔