لاہور : نماز جمعہ کے دوران پنجاب بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

لاہور (نامہ نگار) لاہور سمیت پنجاب بھر میں گزشتہ روز نماز جمعہ کے وقت مساجد اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ نماز جمعہ کے وقت مساجد اور امام بارگاہوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی اور پولیس گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا تھا۔ مساجد اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ نے بھی پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز‘ میٹل ڈیٹیکٹر اور واک تھرو گیٹس کا بندوبست کیا تھا۔ درسگاہوں‘ مساجد اور امام بارگاہوں کے قریب گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔