عوامی اسمبلی، ریڈ زون کی طرف مارچ عوام ٹی وی کے آگے بیٹھے رہے، بازار سنسان
لاہور (این این آئی) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے عوامی اسمبلی لگانے اور عمران خان کی طرف سے چھ بجے ریڈ زون میں داخل ہونے کے اعلانات دن بھر موضوع بحث رہے۔ عوام دونوں رہنمائوں کی سرگرمیوں سے آگاہی کیلئے ٹی وی کے آگے بیٹھے رہے اور ٹی وی چینلز تبدیل کرکے حالات کا جائزہ لیتے رہے۔ بازاروں میں بھی معمول سے کم رش رہا اور سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا۔